نئی دہلی،11اکتوبر(ایجنسی) کاروباری تنظیم ایسوچیم کا خیال ہے کہ ایک طرف بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور مالی واقعات کے دباؤ اور دوسرے گھریلو بازار کے مانگ میں بہتری سے اس تہوار والے موسم میں سونے کی قیمت 30،500 روپے سے 33،500 روپے فی دس گرام کے درمیان رہے گی۔
تنظیم کی
جانب سے آج یہاں جاری ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال جنوری سے اب تک سونے کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہونے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں 24 کیرٹ سونااب 31،000 روپے سے 31،500 روپے فی دس گرام کے درمیان ہے۔
اس میں کہا گیا ہے"آنے والے وقت میں شادیوں کے موسم سے اس کی قمیت میں مزید اضافہ ہو گا جو ملک میں سونے کی کھپت کا سب سے بڑا عنصر ہے۔